ریاض(نیوزڈیسک) 20 ممالک کے فوجی سعودی عرب پہنچ گئے،پاکستان کھل کر سامنے آگیا،برطانوی نشریاتی ادارے نے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت 20 ممالک کی مسلح افواج خطے میں پہلی مرتبہ ہونے والی انتہائی اہم مشقوں کے لیے شمالی سعودی عرب میں جمع ہو رہی ہیں۔ان میں پاکستان کی فوج بھی شامل ہے،ایس پی اے کے مطابق ان مشقوں کو رعد الشمال یعنی تھنڈر آف دی نارتھکا نام دیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق ان مشقوں میں جی سی کے پانچ ممالک، چاڈ، مصر، اردن، ملائیشیا، مراکش، پاکستان، سینیگال اور تیونس شامل ہیں۔ جبکہ دہشت گردی کے خلاف 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے ملک بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں،مذکورہ مشقیں حفرالباطن میں شروع ہورہی ہیں۔ان مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک کے جو نام بتائے گئے ہیں ان میں سعودی عرب، پاکستان ،متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، چاڈ، تیونس، کومورز، جیبوتی، عمان، قطر، ملائیشیا، مصر، موریطانیہ، موریشیئس شامل ہیں ،سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان مشقوں میں شامل زمینی، فضائی اور بحری افواج ایک واضح پیغام دیں گی کہ ریاض اور اس کے اتحادی خطے کے استحکام، امن کے قیام اور تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد کھڑے ہیں۔