میونخ(نیوزڈیسک)ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویچ اوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور سعودی عرب، شام میں داعش کے خلاف زمینی کارروائی کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں. مولود کے بقول سعودی عرب نے ترک آئر بیس پر اپنے لڑاکا جہاز بھجوا دئیے ہیں،ترک اخبار کے مطابق میونخ کانفرنس میں شرکت کے بعدترک وزیرخارجہ نے کہاکہ اگر داعش کے خلاف حکمت عملی طے پائی تو اس بات کا امکان ہے کہ ریاض اور انقرہ شام میں زمینی کارروائی شروع کر دیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب، ترکی کی اینجرلیک آئر بیس اپنے لڑاکا طیارے بھیجے گا. سعودی حکام آئر بیس سے متعلق جانکاری کے لیے پہنچے ہیں، تاہم ابھی تک وہاں پہنچنے والے طیاروں کی تعداد سے متعلق کچھ واضح نہیں ہوا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں