بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

امریکی صدارتی انتخاب میں امیدواروں کا چناو، آج آئیوا ریاست فیصلہ کرےگی

datetime 1  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیاں اپنے اپنے امیدوار طے کرنے کی مہم کا آج سے رسمی طور پر آغاز آئیووا ریاست میں کر رہی ہیں۔ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں ہی پارٹیوں کے دعویداروں نے اس ریاست کے 350 سے زیادہ چکر لگائے ہیں اور آخری لمحے تک مختلف مقامات پر ریلیاں کر رہے ہیں۔ اپنی قابلیت کی سند کے طور پر ریپبلکن پارٹی کی امیدواری حاصل کرنے کی کوشش میں ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کو لے کر آئے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن اور ان کی بیٹی چیلسی بھی انتخابی مہم میں شامل ہیں۔ کبھی فرنٹ رنر خیال کیے جانے والے بش خاندان کے دوسرے چراغ، جیب بش نے ووٹروں کو لبھانے کے لیے یہاں برگر بنائے۔ ٹیڈ کروز بندوق سے اپنی محبت ظاہر کرنے کے لیے چڑیوں کے شکار پر گئے ہیں۔مہینوں کی محنت کے بعد آج سب کے لیے امتحان کی گھڑی ہے۔ اس ریاست کی آبادی بمشکل 30 لاکھ ہے اور یہاں کی ہار جیت کسی امیدوار کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرتی۔ لیکن امریکہ میں صدارتی انتخابات کا آغاز اسی ریاست سے ہوتا ہے۔ آئیووا کے رہائشی کسی حد تک اتنی اہمیت ملنے پر خوش بھی ہیں اور اسے ایک ذمہ داری کا کام سمجھتے ہیں۔ وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو ٹی وی پر مسلسل چلنے والے اشتہارات اور فون پر ہونے والے پروموشن سے تنگ بھی ہیں۔ رپبلکن امیدواروں میں یہاں فی الحال ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیڈ کروز کے درمیان مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ یہاں تیسرے نمبر پر مارکو روبیو نظر آ رہے ہیں اور اگر ان کی کارکردگی اچھی رہتی ہے یعنی اگر وہ کم فرق سے ہارتے ہیں تو بعض حلقوں میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کے امکانات مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔ پہلے ایسا نظر آ رہا تھا کہ ڈیموکریٹس میں ہلیری کلنٹن کے لیے میدان بالکل صاف ہے لیکن 2008 کی طرح ہی ایک بار پھر انھیں یہاں سخت ٹکر مل رہی ہے اور وہ بھی ایک بالکل ہی غیر معروف امیدوار برنی سینڈرز سے۔ سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کے انتہائی بائیں بازو کے طبقے کو لبھانے کی کوشش کی ہے۔ کافی حد تک ان کی تقاریر میں وہی جوش نظر آ رہا ہے جو 2008 میں براک اوباما کی تقریروں میں ہوتا تھا۔ ان کی ریلیوں میں نوجوانوں کی خاصی تعداد نظر آتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر موسم نے ساتھ دیا اور نئے ووٹرز باہر نکلے تو ڈیموکریٹس کی طرف سے برنی سینڈرز کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ فی الحال سروے میں بہت کم فرق سے ہی سہی لیکن ہلیری کلنٹن آگے نظر آ رہی ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…