منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیلفی بنانے کا شوق گزشتہ برس 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیو زڈیسک) ایک امریکی اخبار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس “سیلفی” تصاویر لینے کے دوران 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاکتوں کے نصف واقعات بھارت میں پیش آئے۔انسان موبائل فون کے ذریعے خود اپنی جو تصاویر اتارتا ہے ان کے لیے “سیلفی” کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ “سیلفی” تصاویر فیشن کے ساتھ ساتھ زیادہ خوبصورت اور دلیرانہ تصاویر لینے والوں کے درمیان مقابلے کا میدان بن گئی ہیں۔تاہم یہ تصاویر بعض مرتبہ جان گنوا دینے کا ذریعہ بھی بن جاتی ہیں جیسا کہ بعض لوگوں نے تیز رفتار ریل کے آگے یا دریا کے سِرے پر یا دوران تفریح الٹ جانے والی کشتی پر “سیلفی” تصاویر لینے کا ارادہ کیا۔ان ہی خطرات کے پیشِ نظر بھارتی حکام نے بڑے شہروں میں 10 سیاحتی مقامات پر “سیلفی” تصاویر پر پابندی عائد کر دی ہے۔بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ “سیلفی” کی غیرمحتاط نمائش پر روک لگانے کا یہ فیصلہ، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے کسی بھی موقع پر “سیلفی” تصاویر لینے کی راہ میں حائل نہیں ہو سکا۔ اور اسی چیز نے انہیں “سیلفی” سے محبت کرنے والی مشہور ترین عالمی شخصیات میں شامل کر دیا ہے، تاہم وہ اس نوعیت کی تصاویر سے متعلق حفاظتی تدابیر کو پورا خیال رکھتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…