جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

شمالی کوریا نے جوہری تجربات بند کرنے کی مشروط پیشکش کردی

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ / واشنگٹن(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا نے جوہری تجربے بند کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اورسیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کردے گا۔شمالی کوریاکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھاکہ اب بھی جزیرہ نماکوریااور شمال مشرقی ایشیامیں امن واستحکام کے قیام کیلیے تمام تجاویزقابل عمل ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ امریکا سے امن معاہدے اورمشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے ہم اپنے جوہری تجربات کو بند کردیں گے۔شمالی کوریا کاکہناہے کہ وہ امریکاکے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اور سیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنابندکردے گا۔ ماضی میں پیانگ یانگ کی طرف سے کی گئی ایسی ہی پیشکشوں کو امریکا اورجنوبی کوریا مسترد کرچکے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاکہناتھا کہ انھوں نے یہ پیشکش نہیں سنی، جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہماری بہت اہم اتحادی عزم موجود ہے جسے ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ واشنگٹن اپنے اتحادی جنوبی کوریا کے تحفظ اور جزیرہ نما میں سلامتی کیلئے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…