جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

امریکہ اور ایران کا 35برس پرانا مقدمہ باہمی رضامندی سے ختم

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ اور ایران نے 35 برس پرانے مقدمے کو باہمی رضامندی سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد اب امر یکہ ایران کو ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی واجب الادا رقم فراہم کرے گا۔ایران کو رقم کی ادائیگی کا اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کیا ، انقلاب ایران سے قبل تہران نے 40 کروڑ ڈالر مالیت کی رقم امر یکہ کو فراہم کی تھی، جس کے بدلے میں اسلحہ خریدا جانا تھا، تاہم انقلاب کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات ختم ہوگئے تھے۔1981 ء میں اس رقم کا تنازع حل کرنے کے لیے ایک ٹریبونل قائم کیا گیا تھا، جہاں یہ مقدمہ گزشتہ35 برس سے چل رہا تھا، تاہم اب دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے اس معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس رضامندی کے نتیجے میں امریکا ایران کو اصل رقم اور سود ملا کر کل 1 ارب70کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ادھر صدر اوباما نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جو رقم فراہم کررہا ہے وہ اس رقم سے کہیں کم ہے جو ایران کو مقدمہ کے صورت میں حاصل ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…