منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی منہ دیکھتے رہ گئے،بھارت میں بڑا اعلان ہوگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں ایک کھرب 55 ارب روپے کے فنڈ سے ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے،جس کا مقصد صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں اسٹارٹ اپ انڈیا کی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ نیا کاروبار شروع کرنے والوں سے 3 سال تک کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا،نئے کاروبار کو کیپیٹل گین ٹیکس سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت میں کاروبار کے فروغ کیلئے ایک کھرب 55 ارب روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ اسکیم کا مقصد صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینا ہے،جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے دیے جائینگے، جس کے لیے سالانہ 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔نریندر مودی کے مطابق وہ سوچتے تھے کہ ایک چائے والابھی ہوٹل چین کیوں نہیں شروع کرسکتا ¾مقصد کیلئے انہوں نے یہ اسکیم شروع کی ہے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار شروع کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ پاکستان میں آئے دن نئے نئے ٹیکس لگانے کی خبریں آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں نیا کاروبارشروع کرنے والوں سے تین سال تک کوئی ٹیکس نہیں لینے کا اعلان ہوگیا ہے، پاکستانی معاشی ماہرین نے بھارت کی اس سکیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسے کاروباری طبقے کے لئے نہایت ہی اہم اقدام قراردیا ہے انہوں نے بتایا کہ اگر ایسی ہی کوئی سکیم پاکستان میں بھی متعارف کروادی گئی تو اس سے اقتصادی سرگرمیوں میں بہت زیادہ بہتری آئے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…