بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی صدرژی جنگ پنگ آئندہ ہفتے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کرینگے غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں چین کی وزارت خارجہ نے کہاکہ صدر ژی جنگ پنگ19سے 23جنوری کے دوران سعودی عرب ، ایران اور مصر کا دورہ کریں گے تاہم مزید تفصیلات نہیں دی گئیں ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کسی بھی چینی صدر نے 2009ءکے بعد سعودی عرب اور 2002ءکے بعد ایران کا دورہ نہیں کیا۔گزشتہ ہفتے چین کے ایک وفد نے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کیا تھا اور دونوں ممالک کو اپنے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیاتھا۔ بیجنگ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے ’عریبین بزنس‘ نے لکھاکہ چین دونوں ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپنے آپ کو ایک قابل بھروسہ ثالث کے طورپر پیش کررہاہے جیساکہ ا±س نے شام کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اپنا کردار اداکیا۔