اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

یورپ میں تارکین وطن کی ”خاص، تربیت“ کا آغاز

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو (نیوز ڈیسک) خانہ جنگی سے ستائے مہاجرین کے یورپی ممالک میں پہنچنے پر انہیں سرچھپانے کی جگہ تو مل گئی لیکن اپنی روایات اور اقدار سے یکسر مختلف مغربی کلچر سے مطابقت بڑا مشکل مرحلہ ثابت ہو رہا ہے۔ اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق ناروے سمیت چند یورپی ممالک میں تارکین وطن کو یورپ کے آزاد خیال کلچر سے مانوس کرنے کے لئے ان کی خصوصی تعلیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔پانچ گھنٹوں پر مشتمل خصوصی تربیتی پروگرام کے دوران پناہ گزینوں کو تعلیم دی جا رہی ہے کہ ناروے کے کلچر کے مطابق انتہائی مختصر لباس پہننے والی لڑکیوں کے بارے میں غلط رائے نہ رکھیں، خواتین کے آزادانہ گلیوں، بازاروں میں گھومنے پھرنے اور رات گئے تک باہر رہنے کو عجیب نہ سمجھیں اور جنسی معاملات میں رضا مندی کو ضروری ترین بات کے طور پر یاد رکھیں ہے۔ناروے کے حکام کو یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ پناہ گزین مردوں کے جنسی نظریات اور رویے پرتشدد اور جابرانہ ہوسکتے ہیں لہٰذا ان مردوں کو یہ تربیت بھی دی جارہی ہے کہ زبردستی جنسی تعلق استوار کرنا خلاف قانون ہے، چاہے وہ شریک حیات کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو۔تربیتی کورس کا اہتمام کرنے والے این جی او ’آلرٹرنیٹو ٹو وائلنس‘ کا کہنا ہے کہ پناہ گزین مردوں کو خصوصی طور پر یہ سکھایا جارہا ہے کہ وہ خواتین کے رویے کو غلط انداز میں مت لیں، مثلاً کسی خاتون نے انتہائی مختصر لباس پہن رکھا ہے یا وہ آپ کو مسکرا کر دیکھ رہی ہو، یا رات گئے گھر سے باہر اکیلی پھر رہی ہو، تو اس کا غلط مطلب ہرگز مت لیں۔ماہرین سماجیات نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے لئے اس قسم کے تربیتی کورس کا اہتمام کرنے کی صورت میں خدشہ لاحق ہے کہ عام معاشرے میں انہیں ممکنہ جنسی مجرموں کے طور پر دیکھا جائے گا اور پناہ گزینوں اور مقامی لوگوں کے درمیان تنا? اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…