پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈھاکہ یونیورسٹی نے پاکستان دشمنی میں وہ کام کر دیا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلہ دیش کے سب سے اعلیٰ تعلیمی ادارے ڈھاکہ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تمام تعلیمی تعلقات ختم کر رہی ہے۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق ڈھاکہ یونیورسٹی نے حکومت سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ جب تک پاکستان 1971 کی جنگ کے دوران ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے لیے معافی نہیں مانگتا، اس وقت تک اس کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا جائے۔1971 کی جنگ کے وقت بنگلہ دیش پاکستان کا ایک حصہ تھا جسے مشرقی پاکستان کہا جاتا تھا۔ جنگ کے بعد یہ علاقہ پاکستان سے الگ ہو کر بنگلہ دیش کے نام سے ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا۔پاکستان نے گذشتہ ماہ پاکستان کے حامی دو رہنماو¿ں کو جنگی جرائم کے لیے بنگلہ دیش میں پھانسی دیے جانے پر افسوس ظاہر کیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات میں تلخی آ گئی ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ 1971 میں کسی بھی مبینہ جنگی جرائم میں وہ شامل نہیں تھا۔ پاکستان کے رویے میں یہ تبدیلی حال ہی میں دیکھی گئی ہے۔اس سے پہلے پاکستان نے 1971 کی جنگ کے دوران برتی گئی ’افسوس ناک زیادتیوں‘ پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔اس جنگ کے دوران وسیع پیمانے پر قتل عام، اذیتیں اور جنسی زیادتی کے واقعات ہوئے تھے۔بنگلہ دیش کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران تقریباً 30 لاکھ لوگ مارے گئے تھے۔بنگلہ دیش نے حال ہی میں جنگی جرائم میں دو رہنماو¿ں کو پھانسی دینے کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ملک میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس ٹویٹر فیس بک اور اسکائپ پر بھی پابندی لگائی تھی، لیکن بعد میں یہ پابندی ختم کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…