منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کے عوام نے بڑا فیصلہ کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں علاقائی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے بعد کے جائزوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’نیشنل فرنٹ‘ کو شکست کا سامنا ہے۔ایگزٹ پول کے مطابق نیشنل فرنٹ 13 علاقوں میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ووٹنگ کے بعد کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں 13 میں سے چھ علاقوں میں کامیابی کے باوجود دوسرے مرحلے میں ’نیشنل فرنٹ‘ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ایگزٹ پول کے مطابق سابق صدر نکولس سرکوزی کی قیادت میں دائیں بازو کی ریپبلکن پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور یہ حکمراں جماعت سوشلسٹ پارٹی سے آگے ہے۔ایک جائزے کے مطابق نیشنل فرنٹ کی سربراہ مارن لا پین کو اپنے علاقے میں 42.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کو 57.5 فیصد ووٹ ملے ہیں۔نیشنل فرنٹ کی رہنما مارن لا پین نے شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔انھوں نے اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے کہا:’ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے، جمہوریہ فرانس زندہ آباد، فرانسیسی قوم زندہ آباد، فرانس زندہ آباد۔‘
مارین لپین نے شمالی علاقے’نور پا ڈا کیلے پیکارڈی‘ سے انتخاب میں حصہ لیا جبکہ ان کی بھانجی نے ملک کے جنوبی علاقے ’پرووانس آلپس کوٹے ڈازیور‘ سے انتخابات میں حصہ لیا۔دونوں نے پہلے مرحلے میں 40 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جس کے بعد سوشلسٹ جماعت نے دوسرے مرحلے میں حصہ نہیں لیا تھا تاکہ ان کے ووٹر نیشنل فرنٹ کے مقابلے میں ریپبلکن جماعت کی حمایت کریں۔گذشتہ ماہ میں ہونے والے پیرس حملوں کے بعد ملک کے پہلے علاقائی انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔فرانس میں مقامی ٹرانسپورٹ، تعلیم اور اقتصادی ترقی کے معالات میں زیادہ اختیارات علاقائی حکومتوں کو دیے جاتے ہیں۔13 نومبر کو ہونے والے پیرس حملوں کے بعد ان انتخابات کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ عوامی رائے کے مطابق ملک میں تارکین وطن کی آمد اور یورپی یونین کی مخالف پارٹی ’نیشنل فرنٹ‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا۔اگر نیشنل فرنٹ ان علاقوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرتی تو یہ ملک کی تاریخ میں پارٹی کی جانب سے حکمرانی کا پہلا موقع ہوتا۔پیرس حملوں کے بعد حکومت کے رد عمل پر صدر فرانسواز اولاند کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جائزوں کے مطابق ان کی مقبولیت میں 30 فیصد سے لے کر 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔لیکن جہاں صدر اولاند کی ذاتی شخصیت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے وہاں ان کی ’سوشلسٹ پارٹی‘ میں یہ مقبولیت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔اس وقت ان کی پارٹی کو 22 فیصد مقبولیت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…