بیجنگ (نیوزڈیسک) چین اور امریکا کے درمیان ایک خاموش عسکری تنازعہ مسلسل جاری ہے جس میں اب ایک ایسا موڑ آگیا ہے کہ جس کے بعد امریکا پر لرزہ طاری ہے۔ اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پینٹاگون کے حکام اور خصوصاً امریکی سٹریٹجک کمانڈ اینڈ ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے تصدیق کردی ہے کہ چین نے اپنی آبدوزوں پر ایٹم بم لیجانے والے میزائل پہنچا دئیے ہیں اور یہ خطرناک آبدوزیں چینی سمندر میں پٹرولنگ بھی کررہی ہیں۔امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گزشتہ سال ہی یہ اطلاع آگئی تھی کہ چین jin-class میزائل آبدوزوں کی پٹرولنگ شروع کرنے والا ہے اور اب اس پٹرولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم نیوکلیئر اینڈ سٹریٹجک کمانڈ کے کچھ حلقوں کو ابھی بھی یقین نہیں ہے کہ چینی آبدوزوں پر نصب میزائل ایٹم بموں سے لیس ہیں۔ اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایٹم بموں کو عموماً میزائلوں سے علیحدہ رکھا جاتا ہے اور چین کی طرف سے ایٹمی میزائلوں سے لیس آبدوزوں کی پٹرولنگ شروع کرنے کا اقدام ایک بہت بڑی اور خطرناک تبدیلی ہے۔ امریکی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی آبدوزوں پر نصب JL-2 نیوکلیئر میزائلوں کی مار امریکا تک ہے، اور امریکا کے لئے شائد کبھی بھی اس سے بڑا خطرہ سامنے نہیں آیا تھا۔
چین نے انتہائی مہلک ہتھیاراہم جگہ پرپہنچادیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































