کابل(آئی این پی ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپےن کے سفارتخانے کے قرےب گےسٹ ہاﺅس پر طالبان کے حملے مےں 2 غےر ملکےوں سمےت 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی مےں 3حملہ آور بھی مارے گئے ،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ اقوام متحدہ کی سےکورٹی کونسل نے حملے کی شدےد مذمت کی ہے ۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق کابل پولےس کے سربراہ نے تصدےق کی ہے کہ گزشتہ روز شام چھے بجے کے قرےب اسپےن کے سفارتخانے کے قرےب خودکش دھماکہ کےا گےا جس کے بعد حملہ آوروں اور سےکورٹی فورسز کے درمےان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگےا۔اگلے روز ہفتے کی صبح چار بجے کے قرےب تےن دہشتگرد وں کو ہلاک کردےا گےا ۔حملے مےں 2 غےر ملکی ،5 پولےس اہلکار اور اےک شہر ی ہلاک ہوا۔ادھر ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو رجوائے کا کہنا تھاکہ یہ سفارت خانے پر حملہ نہیں بلکہ قریبی عمارات پر حملہ تھا۔ ا±نھوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کے نتیجے میں ایک ہسپانوی پولیس اہل کار ہلاک ہوا۔ ا±نھوں نے یہ بات واضح کی کہ جب متعدد بم پھٹیں تو اس کے نتیجے میں نشانہ بننے والے ہدف کے علاوہ بھی اموات واقع ہوتی ہیں۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے امرےکی نشرےاتی ادارے کو بتایا کہ یہ حملہ گیسٹ ہاو¿س پر کیا گیاچونکہ یہ فوجی سرگرمیوں اور انٹیلی جنس کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا‘۔ترجمان نے بتایا کہ ’ہم ایک طویل عرصے سے اِن حرکات پر نظر رکھے ہوئے تھے، اور بالآخر آج ہم نے اس پر حملہ کیا۔ اس اہم ہدف پر ہمارے مجاہدین کے ایک بڑے گروہ نے دھاوا بولا ہے۔ اس کا آغاز تب ہوا جب ہمارے ایک مجاہد نے آتشیں مواد سے لدی ایک کار کو دھماکے سے ا±ڑا دیا، اور پھر باقی مجاہدین تنصیب کے اندر داخل ہوئے۔ ا±س وقت عمارت میں غیر ملکیوں کی کافی تعداد موجود تھی‘۔باغیوں کے دعوو¿ں کی تصدیق نہیں ہو پائی۔ دوسری جانب افغانستان مےں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی طرف سے جاری اےک بےان مےں سےکورٹی کونسل نے القاعدہ ،داعش اور دےگر مسلح گروپوں کی طرف سے مقامی آبادی ،ملکی سےکورٹی فورسزاور غےر ملکےوں کو درپےش خطرات پر شدےد تشوےش کااظہار کےا ہے ۔سلامتی کونسل کے اراکان نے ان کاروائےوں کا ارتکاب کرنے والوں انکے منتظمےن اور مددگاروں کو انصاف کے کٹہرے مےں لانے کی ضرورت پر زور دےا ہے ۔واضح رہے کہ جمعہ کو کابل مےں اسپےن کے سفارتخانے کے قرےب کار بم دھماکہ کےا گےا تھا۔حملے کے مقام سے ہسپانوی ایمبیسی صرف سات سو میٹر دور واقع ہے۔ طالبان نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس حملے کا نشانہ غیرملکیوں کا ایک گیسٹ ہاو¿س تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل قندھار ائےرفےلڈ پر طالبان کے حملے مےں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی ۔
کابل میںطالبان کی یورپی ملک کے سفارتخانے پر چڑھائی،ہلاکتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































