کیلیفورنیا(این این آئی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور کوچیلا کے علاقے میں واقع مسجد پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مسجد کا بڑا حصہ شہید ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے کوچیلا میں واقع اسلامک سوسائٹی آف پام اسپرنگز پر نامعلوم افراد نے نماز جمعہ سے قبل فائر بم پھینکا اور فرار ہو گئے ¾فائر بم حملے کے نتیجے میں مسجد میں آگ لگ گئی جس سے مسجد کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا اور مسلمان شہریوں نے سڑک پر نماز ادا کی۔فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جب کہ کیلیفورنیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اس طرح کے حملوں سے ہمیں عبادت کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔قاسم المشر نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ اگر کہیں کچھ غلط ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار اسلام کو ٹھہرایا جاتا ہے انھوں نے سان برنارڈینو واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نے یہ سب نہیں کیا تھاہم امریکہ سے محبت کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام پر حملہ کیا اور ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کی بات سن کر یہ حرکت کی ہو۔ ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق پارک میں نماز پڑھنے میں مصروف مسلمانوں پر کافی پھینکنے والی خاتون کی شناخت ہو گئی ہے موصوفہ سرکاری اہلکار ہیں جنہوں نے مسلمانوں کیخلاف اپنی شدید نفرت کا اظہار کیا تھا ان کے اس اقدام کو خفیہ کیمرے نے محفوظ کر لیا تھا ڈینس سلنڈر نے نہ صرف نماز میں مشغول مسلمانوں پر کافی پھینکی بلکہ انھیں برے القابات سے بھی پکارا۔ خاتون نے مسلمانوں کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں پر تشدد کرتے ہیں بلکہ ان کا برین واش کرکے انھیں پرتشدد کارروائیوں پر اکساتے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز اقدام کرنے پر اس خاتون کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کے سماجی سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد سے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پرستی میں اضافہ دیکھنے میں آ یا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز بیانات کے اثرات سامنے آنا شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































