ماسکو (نیوز ڈیسک ) روسی سیاحت سے متعلق وفاقی ایجنسی کے نائب سربراہ سرگئی کورنی ایو نے کہا ہے کہ روس ہلال دوست پروگرام کے تحت روس میں مسلمان ملکوں سے سیاحوں کی آمد بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی سیاحت سے متعلق وفاقی ایجنسی کے نائب سربراہ سرگئی کورنی ایو نے کہا ہے کہ روس اس وقت سیاحت کے حوالے سے مسلمانوں کے لیے کسی بھی طرح مناسب و سازگارملک نہیں ہے اور ضمن میں روس مسلمان سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لئے ایک پروگرام شروع کر رہا ہے جس کا نام ہلال دوست پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہلال دوست پروگرام صرف غذائی ضروریات سے متعلق ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کا تعلق کلی طور پر میزبانی سے بھی ہوگا۔ منصوبے کے مطابق یہ پروگرام سیاحوں کو روس کی اسلامی دنیا کے ساتھ روابط سے روشناس کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک اور جہت جو مسلمان سیاحوں کے لیے پرکشش ہو سکتی ہے وہ “روس کا موسم سرما ” ہے جو جنوبی ملکوں کے باسیوں کے لیے ہمیشہ دلچسپ رہے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































