کابل (نیوزڈیسک)پاکستان نے اہم یقین دہانی کرادی،تاریخی اقدام کا فیصلہ،ان مسلح گروہوں کیخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کی جائیگی جو امن عمل میں شریک نہیں ہونگے ،اشر ف غنی کا انکشاف، افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات چند ہفتوں میں شروع ہو جائیں گے اوراس کے نتائج بھی سامنے آ جائیں گے ¾پاکستان نے امن مذاکرات سے انکار کر نے والے طالبان کیخلاف اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ¾مذاکرات کی میز پر آنے والوں کو قبول اورانکار کر نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینگے ۔دورہ پاکستان کے بعد کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہاکہ پاکستان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان مسلح گروہوں کیخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کی جائیگی جو امن عمل میں شریک نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان میں تشدد اور تباہ کن حملوں میں کمی ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال افغانستان کیلئے خونریز سال تھا کیونکہ اس میں شدید لڑائیاں ہوئیں لیکن انہیں امید ہے کہ آئندہ سال اس جیسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دورے کے دوران انہوں نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف سست فوجی کارروائی سے متعلق اپنے خدشات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ۔اشرف غنی نے کہاکہ چین اور امریکہ کے وفود نے اسلام آباد میں انکے ساتھ اجلاسوں میں امن عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ امن عمل کیلئے ایک واضح حکمت عملی طے کی جائیگی تاکہ اس فریق پر نظر رکھی جائے جو وعدوں کے باوجو داسے عملی جامہ نہیں پہناتے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو امن عمل کے بارے میں محتاط طور پر توقعات ہیں کیونکہ پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے وقت درکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان طالبان کو قبول کیا جائیگا جو مذاکرات کے میز پر آئیں گے لیکن انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا جو مذاکرات سے انکاری ہوں انہوں نے کہا کہ افغانستان مذاکرات کیلئے سالوں تک انتظار نہیں کر سکتا بلکہ یہ اب ہفتوں اور مہینوں کا کام ہے ۔ اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ الزامات کی سیاست روکنا چاہتا ہے تاکہ پاکستان کے ساتھ اعتماد کی فضاءبحال ہو ۔ اشرف غنی نے اسلام آباد میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کانفرنس کے شرکاءنے افغانستان کے ساتھ تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی ہے ۔
پاکستان نے اہم یقین دہانی کرادی،تاریخی اقدام کا فیصلہ،اشر ف غنی کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































