جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کی دوغلی پالیسی کا بھانڈہ پھوٹ گیا، ممبئی حملوں میں ملوث امریکی شہری کو معاف کردیا گیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارت کی دوغلی پالیسی کا بھانڈہ پھوٹ گیا، ممبئی حملوں میں ملوث امریکی شہری کو معاف کردیا گیا ،بھارتی شہر ممبئی میں 2008 کے حملوں میں ملوث امریکی شہری کو بھارتی عدالت کی جانب سے گواہ بننے کے وعدے کے بعد معاف کردیا گیا ،ڈیوڈ ہیڈلی ممبئی کی عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوئے جہاں انھوں نے حملوں کی منصوبہ بندی اور ا±ن پر عملدرآمد سے متعلق مکمل تفصیلات دینے پر رضامندی ظاہر کی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی عدالت کی جانب سے ہیڈلی کو بتایا گیا ہے کہ ان کی معافی مشروط ہے اور عدالت ان سے امید کرتی ہے کہ وہ حملوں سے متعلق تمام معلومات فراہم کریں گے۔بھارتی وکیل استغاثہ ع±جوال نِکم نے ممبئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ سرکاری گواہ بن گئے ہیں۔ عدلت نے انھیں معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی گواہی سے حملوں سے متعلق مزید معلومات ملیں گی۔ وہ اگلے سال آٹھ فروری کو اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔ ہیڈلی کے امریکی وکیل جان تِھیس کا کہنا تھا کہ انھیں ’امید نہیں ہے کہ ہیڈلی کے پہلے بیان کے مقابلے میں کوئی بہت مختلف بات سامنے آئے گی اور ان کا یہ بیان بھی شکاگو میں دیے جانے والے بیان جیسا ہی ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بھارت کی جانب سے ہیڈلی کے لیے معافی سے انھیں امریکا میں ملنے والی 35 سال قید کی سزا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…