پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کی جاہل اقوام کی فہرست جاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(آئی این پی)ہندوستان ایک مرتبہ پھر سے دنیا بھر میں موجود 10جاہل سمجھی جانے والی اقوام کی فہرست میں نمایاں جگہ حاصل کر نے میں کامیاب ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک مارکیٹ ریسرچ کمپنی اپسوس موری کی طرف سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا۔سروے آرگنائزرز کی ٹیم کی طرف سے 33مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً25000افراد سے ملک کے کم اورذیادہ سنگین مسائل کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تاکہ مسائل کی سنگینی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا سکے۔سروے رپورٹ کے نتائج کے مطابق دنیا کی بہترین اقوام کی درجہ بندی میں جنوبی کوریا کا نام سب سے اوپر ہے جبکہ چین پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پایا ہے لیکن یہاں بات ہو رہی ہے دنیا کی 10جاہل ترین اقوام کی جن میں پہلے نمبرپر میکسیکو ہے۔میکسیکو کے 30فیصدعوام غیر مذہبی افراد اور20فیصد تارکین وطن کو ذیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے برعکس وہ ملک میں خواتین سیاست دانوں کی بڑھتی تعداد کو کم اہمیت دیتے ہیں۔جاہل اقوام کی اس درجہ بندی میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت میں 32فیصدعوام ملحدین کے متعلق اظہار خیال میں ہمیشہ مبالغہ آرائی سے رائے دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں حیرت انگیز طور ہندوستان میں فربہ افراد کو بھی تحقیر آمیز رویے کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم بھارتی خواتین سیاستدانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ مبالغہ آرائی کا سہارا لیتے ہیں۔دوسری جانب شہری علاقوں میں رہنے والے دیہی آبادی کی انٹرنیٹ تک رسائی تک کو حقیر سمجھتے ہیں۔ اس درجہ بندی میں ترتیب وار برازیل تیسرے، پیروچوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں ، کولمبیاچھٹے ، بیلجیم ساتویں ، ساﺅتھ افریقہ آٹھویں، ارجنٹینا نویں اور اٹلی دسویں نمبر پر ہیں-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…