واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا حملے میں ملوث ملزم رضوان فاروق کی بیوی تاشفین ملک پاکستانی شہری ہوسکتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمہ تاشفین ملک ’کے ون‘ ویزا پر امریکا آئی تھی، یہ ویزاامریکی شہریوں کے بیرون ملک منگیتروں کے لیے مخصوص ہے جو 90 دن کے لیے دیا جاتا ہے۔مارک ٹونر نے کہا کہ تاشفین نے یہ ویزا امریکی شہری رضوان فاروق کی منگیتر کی حیثیت سے اسلام آباد سے حاصل کیا۔ ویزہ شاید 2012 ءمیں لیا گیا لیکن اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ یہ تصدیق بھی نہیں کی جاسکتی کہ رضوان فاروق اور تاشفین نے سعودی عرب کا سفر کیا تھا یا نہیں۔ترجمان نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ جس میں تمام باتیں سامنے آجائیں گی کہ ملزمان ایک دوسرے سے کب ملے ، انہوں نے کس کس ملک کا سفر کیا اور ویزہ کب حاصل کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































