پیرس(نیوزڈیسک) بین الاقوامی میڈیا کی حال ہی میں سامنے آئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے حملوں سے متعلق بھارتی حکومت پہلے سے ہی آگاہ تھی لیکن بھارت نے کسی حکومت کے ساتھ یہ معلومات شئیر نہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی کو مزید مؤثر کرنے پر توجہ دی. بھارت کی وزارت داخلہ نے تمام بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو ایک خفیہ خط بھی ارسال کیا ہے جس میں تمام ایجنسیوں کو کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر داعش کو ایسی کارروائی پر اکسانے کے پیچھے بھارت ہی کا ہاتھ ہے. رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سینئر اہلکاروں نے خفیہ طور ہر عراق اور شام کے دورے بھی کئے، اور داعش کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں. انہی خفیہ دوروں کے بعد داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں دنیا کے میڈیا کے سامنے آنا شروع ہوئیں، خصوصا بھارتی میڈیا میں، جنکا تعلق داعش اور القاعدہ کے ساتھ جوڑا جاتا رہا.
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں