ماسکو(نیوزڈیسک) رو س نے کہاہے کہ مالی میں دہشتگردی کی وجہ وہاں جمہوریت برآمدکرنا اور مشرق وسطیٰ اورافریقامیں حکومتوں کاتختہ الٹنا ہے ۔روس کے محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا نے کہا کہ مالی ہوٹل میں دہشتگردی کاسبب اس ملک میں جمہوریت برآمدکرناہے اوراس خطے میں حکومتوں کاتختہ الٹناہے۔ترجمان کے مطابق یہ محض نظریہ کی برآمدنہیں افراتفری کی برآمدہے۔