نیو یارک(نیو یارک)نیو یارک میں ایک عدالت نے سنہ 1978 میں ایئر پورٹ میں ہونے والی اس وقت کی مشہور نقب زنی کے مبینہ منصوبہ ساز اور جرائم کی دنیا کے معروف سرغنہ کو بے گناہ قرار دیا ہے۔فیصلے کے بعد 80 سالہ ونسینٹ ایسارو نے بروکلین میں عدالت کے باہر فضا میں اپنی باہیں پھیلائیں اور زور سے کہا ’ آزاد‘۔تین ہفتے تک چلنے والی عدالتی کارروائی کے بعد انہیں قتل، استحصال بالجبر اور دیگر جرائم کے الزامات سے بری کر دیا گیا۔گذشتہ برس جب انہیں گرفتار کیا گیا تھا تو اس بات کی امید جاگی تھی کہ اب تک نا حل ہونے والا ملک کا اتنا مشہور جرم کا یہ واقعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔نیو یارک کے جان ایف کینڈی ایئر پورٹ پر ہونے والی اس چوری میں لفتھانزا ایئر لائن کی کارگو کی عمارت سے نقاب پوش افراد نے 50 لاکھ ڈالر نقد اور تقریباً دس لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لیے تھے۔ اس زمانے میں یہ لوٹ کا بہت بڑا واقعہ تھا،اسی واقعے پر مبنی فلم ’گڈ فیلاز‘ بنائی گئی تھی جو بہت مقبول ہوئی اور اسے ایک آسکر ایوراڈ بھی ملا تھا۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ ونسیٹ ایسارو اپنے ایک دوسرے سرغنہ ساتھی جمی بروک کے ساتھ ایئر پورٹ سے ایک میل کے فاصلے پر کار میں بیٹھے انتظار کر رہے تھے۔وکلا نے ایسارو کے خلاف مقدمہ تیار کرنے کے لیے کئی برس کا وقت لگایا اور اس معاملے میں صرف انہیں ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف گواہی کے لیے ایک دوسرے مجرم کو ہی پیش کیا گیا تھا۔اسی عدالت میں جان گوٹی جیسے بڑے امریکی گینگسٹرز کو سزا سنائی جا چکی ہے لیکن ناکافی ثبوتوں کے سبب ونسینٹ بری ہوگئے۔عدالت کے باہر منتظر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’مجھے تو صدمہ ہوا، حقیقت میں صدمہ ہوا۔‘سرکار کی جانب ونسیٹ کے خلاف دائر کیا گیا مقدمے کا ان کے ہی ایک چچازاد بھائی، گیسپیئر ویلینٹی، کی گواہی پر بہت زیادہ منحصر تھا لیکن دفاعی وکیل نے اسے ’مکمل جھوٹ قرار دیکر‘ غلط ثابت کر دیا۔
نیو یارک:عدالت نے 37 سال پرانی ڈکیتی کے ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے



















































