پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت میں دیوالی احتجاج کا تہوار بن گیا،سابق فوجیوں کی اپنے میڈل جلانے کی کوشش

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ہندوستان میں دیوالی کا تہوار رواں برس مختلف احتجاج اور مظاہروں کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بنا۔دیوالی کے روز ہی سابق فوجیوں نے ون رینک ون پینشن (او آر او پی) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے میڈل جلانے کی کوشش کی۔ہندوستانی ٹی وی چینل زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج کے دوران سابق فوجیوں نے اپنے میڈل جلانے کی کوشش کی البتہ پولیس نے ان کو ایسا کرنے سے روک دیا۔سابق فوجیوں کے احتجاج کی قیادت کرنے والے میجر جنرل ریٹائرد ستبیر سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع موہر پاریکر اس تمام صورتحال کے زمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے سابق فوجیوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا۔مظاہرین ایوان صدر کے قریب جنتر منتر پر جمع ہوئے تھے اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر متعدد سابق فوجیوں نے تمغوں اور اعزازات کو جلا ڈالا جو مختلف مواقع پر ان کی بہادری پر دیئے گئے تھے۔خیال رہے کہ ہندوستان کے سابق فوجی مرکزی حکومت سے پنشن میں اضافے کے حوالے سے مطالبہ کر رہے ہیں، اسی احتجاج کے دوران سابق فوجیوں نے ستمبر میں 1965 کی جنگ کی یاد میں ہونے والی تقریب کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔دیوالی کے موقع پر ہی ہندوستان کی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے مہنگائی کے خلاف کیا انوکھا احتجاج کیا۔کانگریس کیا جانب سے لوگوں کو مٹھائی کے بجائے دالیں تقسیم کی گئیں۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاشٹرا کی اسمبلی کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما رادا کرشنا نے بھی وزیر اعلیٰ دیویندرا کو دال کا تحفہ ارسال کیا تاکہ ان کو اپنا احتجاج پہنچا سکیں۔ہندوستانی ریاست مدھیا پردیش میں کانگریس کی جانب سے دیوالی کیمپ لگایا گیا۔کانگریس کے کارکنوں نے دال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کے لیے دیوالی پر مٹھائی کے ڈبوں میں دالیں تقسیم کیں۔مٹھائی کی جگہ دال پا کر لوگ اور زیادہ خوش ہو گئے جبکہ دال کے پیکٹس پانے کے لیے لوگوں میں چھینا چھپٹی بھی ہوئی۔ہندوستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور دال کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی خبریں اب تواتر کے ساتھ میڈیا میں آ رہی ہیں اسی لیے دیوالی پر بھی احتجاج سامنے آیا۔پنجاب نیوز ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکھ برادری ‘سیاہ دیوالی’ منائی۔ہندوؤں کے روشنیوں کے تہوار پر چراغاں نہیں کیا گیا بلکہ اس روز سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…