پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بہارکے عوام نے بھارتی وزیراعظم کی مذہبی منافرت کومستردکردیا،امریکی اخبار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکی اخبارنے کہاہے کہ ریاست بہارکے عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی مذہبی منافرت کومستردکردیا،بہارکے انتخابات مودی کیلئے سبق ہیں ،مودی نے بہارانتخابات کی مہم میں مذہب کی بنیادپرتقسیم کی کوشش کی ،مذہبی منافرت اورذات پات کے جھگڑوں سے بھارت کی ترقی رکے گی۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمزمیں لکھے گئے اداریے میں کہاگیاکہ بھارتی ریاست بہارکے انتخابات وزیراعظم نریندرمودی کے لئے سبق ہیں ،مودی کاترقی سب کیلئے کانعرہ بری طرح ناکام ہوگیا،معاشی ترقی کے وعدے کے بجائے مذہبی کشیدگی کوہوادی گئی ہے ،اخبارکے مطابق بھارت کی تیسری بڑی ریاست بہارکے عوام نے مذہبی منافرت کومستردکردیاہے بہارکے عوام نفرت کی سیاست کے بجائے معیارزندگی بہتربناناچاہتے ہیں ،نریندرمودی سے نفرت پروری اورزہرآلودسیاست کوختم کرنے کامطالبہ کیاگیا،مگراقلیتوں اورمسلمانوں کی اپیلوں کے باوجودمودی نے وزراءکے نفرت انگیزبیانات کونظراندازکیا،نریندرمودی نے گائے کے گوشت کے حوالے سے قتل کے واقعات کی مذمت نہیں کی ۔اداریے میںکہاگیاکہ مودی نے بہارانتخابات کی مہم میں مذہب کی بنیادپرتقسیم کی کوشش کی ،بے جے پی کے صدراصیت شاہ نے ووٹروں کوبڑھکایاکہ مخالفین کی جیت کاجشن پاکستان میں منایاجائیگا۔مذہبی منافرت اورذات پات کے جھگڑوں سے بھارت کی ترقی رکے گی ،بہارمیں بی جے پی کی شکست کوتجزیہ نگارمودی کی شکست قراردے رہے ہیں ۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…