جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری دنیاکے لئے خطرناک ہے ،بھارتی اخبارکی ہرزہ سرائی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی((نیوزڈیسک) پاکستان ایک دہائی میں چین، فرانس اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ اور روس کے بعد تیسری بڑی جوہری طاقت بن جائے گا۔ اسلام آباد بڑی تیزی سے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی چھوٹے جوہری ہتھیار بنا رہا ہے جو زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں کیونکہ ان سے بھارت اور طویل رینج کے میزائلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایران نے ابھی ایٹم بم بنایا نہیں تھا مگر عالمی طاقتیں دو سال تک اس کے ساتھ مذاکرات کرتی رہیں جبکہ پاکستان جوہری ہتھیار بنا چکا اور اب ان میں بڑی تیزی سے اضافہ کر رہا ہے مگر پھر بھی عالمی برادری اس پر زیادہ توجہ نہیں دے رہی۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران بھی اوباما انتظامیہ نے یہ معاملہ نہیں اٹھا مگر ایسے اشارے ضرور ہیں کہ امریکہ ناامید نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ رابطے رکھنا چاہتا ہے۔ حکام کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان جوہری اور میزائل پروگرام کو محدود کردے، خصوصی طور پر ٹیکٹیکل ہتھیاروں کی تیاری روکی جائے۔ پاکستان کو جوہری پروگرام محدود کرنے کے بدلے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کی پیش کش کی جاسکتی ہے۔ ادھر بھارت سکیورٹی معاملات پر پاکستان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں رہا اور اب مستقبل ہی بتائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…