پیانگ یانگ (نیو ز ڈیسک) شمالی کوریا میں حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تاریخ کا سب سے بڑا جشن منا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر بکتر بند گاڑیوں اور بیلسٹک میزائلوں کے کارواں کے علاوہ دارالحکومت پیانگ یانگ میں فوجیوں کی پریڈ بھی ہو گی۔ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان اس جشن کی صدارت کریں گے تاہم کوئی بھی معروف عالمی رہنما اس تقریب میں شرکت نہیں کر رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اس کے باوجود اس تقریب پر دنیا کی نگاہیں ہوں گی کہ شمالی کوریا اس موقع پر کسی نئے فوجی سازو سامان کی نمائش تو نہیں کرتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا کے پہلے رہنما کم ال سونگ کے پوتے کم جونگ ان دن بھر جاری رہنے والی اس تقریب میں کسی مرحلے پر خطاب بھی کریں گے۔ حکام نے تقریبات کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم ہزاروں شہری مختلف چوراہوں پر ٹارچ لائٹ پریڈ کی مشق کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ امید کہ یہ پریڈ شام کو ہوگی۔ دریا کے کنارے ایک بڑا سٹیج بھی لگایا گیا ہے جہاں خواتین پر مشتمل شمالی کوریا کا معروف ترین میوزیکل بینڈ ’موران بونگ‘ اپنا پروگرام پیش کرے گا۔ شمالی کوریا کے سب سے قریبی دوست چین نے اس موقعے پر اپنی کمیونسٹ پارٹی کے ایک سینیئر رہنما کواس تقریب میں شرکت کے لیے روانہ کیا ہے۔
شمالی کوریا میں حکمران جماعت کی 70 ویں سالگرہ پر تاریخ کا بڑا جشن ہوگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
-
20 سال پرانی گاڑی کے مالکان ہوشیار! نئی پالیسی سامنے آگئی
-
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
-
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
2076ء
-
وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کر دی
-
بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
-
ایف بی آر کا سسٹم عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
یو اے ای کا ویزا آن آرائیول، مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے نئی شرائط جاری
-
پاکستان کی بڑی سائنسی کامیابی، زمینی شورِ آب میں پہلی بار لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق
-
سونے اورچاندی کی قیمتوں میں کمی
-
بچے بہت پسند ہیں ،ماں نہیں بن سکتی، انایا بنگر نے جنس کی تبدیلی کے بعد حقیقت بتا دی



















































