ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

شام میں روسی فضائی حملوں کا نشانہ بننے والے علاقے میں داعش کی پیش رفت

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

بیروت(نیوز ڈیسک) شام میں داعش نے روسی بمباری کا نشانہ بننے والے شمال مغربی علاقے میں اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے الپو کے قریب چھ دیہات پر قبضہ کرلیا ہے اور ترک سرحد کی جانب جانے والے اہم شمالی راستے کو بند کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کریملن کا کہنا ہے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کی فوج شام میں داخل ہوچکی ہے مگر یہ فورسز زیادہ تر ان جنگجو?ں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو صدر بشارالاسد کے خلاف برسرپیکار ہیں اور دوسری جانب داعش نے روسی فضائی حملوں اور فری سیریا آرمی کے زیرعتاب آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الپو کے نواح میں پیش قدمی کی ہے۔ داعش کی پیش قدمی سے الپو کے شمال میں اہم تزویراتی علاقے کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ جمعرات کو الپو میں داعش کے ساتھ لڑائی میں ایرانی جنرل حسین ہمدانی بھی مارا گیا تھا۔ جنرل ہمدانی نے ایران عراق جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور وہ 2009 کے ایرانی انتخابات کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں کے خلاف کریک ڈاون کے بھی کمانڈر تھے۔ ایرانی فوجی شام میں حکومتی فورسز کو تربیت دینے میں مصروف ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…