ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

واشنگٹن میں ایوانِ نمائندگان کی عمارت کے سامنے پہلی بار نماز جمعہ کا بڑا اجتماع

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن میں ایوانِ نمائندگان کی عمارت کے سامنے پہلی بار نماز جمعہ کا ایک بڑا اجتماع ہوا۔اس موقعے پر امریکی مسلمان برادری نے معاشرے کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔کیپٹل ہل کے سامنے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ ’نیشن آف اسلام‘ نامی معروف مسلم تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نماز جمعہ کے اس اجتماع میں دیگر تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔نیویارک پولیس میں شامل مسلمان افسران کا ایک نمائندہ وفد بھی کپٹن عدیل رانا کی قیادت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے واشنگٹن پہنچا تھا، جس نے مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔مذہبی رہنما امام مالک نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کیا اور انھیں اسلام کے بارے میں منفی پروپگنڈے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان امریکی معاشرے کا حصہ ہیں اور انھیں تنہا کرکے معاشرے کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی۔انھوں نے حاضرین کو تلقین کی کہ نفرت کا جواب محبت سے دیں اور لوگوں کے دل جیتیں۔نیویارک مسلم پولیس افسران کی نمائندہ ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن عدیل رانا نے اس موقع پر کہا کہ امریکی آئین کے مطابق، مسلمان سمیت، یہاں ہر کمیونٹی کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ نفرت کا اظہار کرتے ہیں وہ امریکی عوام کی ہرگز نمائندگی نہیں کرتے؛ بلکل اسی طرح، جیسے مسلمان انتہا پسند مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔ در حقیقت، ان عناصر کو تعلیم کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو امریکہ کے 20 سے زائد شہروں کی مساجد کے باہر ایک سفید فام گروپ نے مسلمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باعث، کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…