جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015 |

مناما(نیوز ڈیسک) بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرین نے پڑوسی ملک ایران سے سفارتی سطح کے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مناما میں موجود ایرانی سفارت کار کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔بحرینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کی جانب سے بحرین کے اندر کی جانے والی مسلسل مداخلت اورفرقہ واریت کو ابھار کر ملکی حالات خراب کرانے کی کوشش کی روشنی میں کیا گیا ہے۔یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب بحرین نے ملک کے اندر حالیہ عرصے میں ہونے والے دھماکوں کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کررکھا ہے اور گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت مناما کے جنوب میں ایک زیر زمین گودام پر پر چھاپہ مار کر تقریباً 1.4 ٹن دھماکا خیز مواد، دستی بم اور رائفلیں برآمد کرنے اور بعض افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور اس کے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایران اور عراق کے بعض عسکریت پسند عناصر سے ہے۔بحرینی حکام کا کہنا تھا کہ 2011 میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد سے یہ دھماکا خیز مواد اور ہتھیاروں کا اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ عرب اسپرنگ کے بعد سے بحرین میں بھی پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے جن کے بعد سے وہاں سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے،جب کہ ایسے واقعات کے لئے بحرین کی حکومت ایران کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے لیکن ایران اس سے انکار کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…