صنعاء(نیوزڈیسک)یمن میں حو ثی با غیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیا دت میں بر سر پیکار اتحا د نے یمن میں شا دی کی تقر یب پر بمبا ری کیئے جا نے کی سختی سے تر دید کر دی۔سعو دی عرب کے شہر ر یاض میں اتحا دی افواج کے تر جمان بر یگیڈ یئرجنرل احمد العسیری کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحا دی افواج کی جا نب اس علا قہ میں گز شتہ تین دن میں کسی بھی قسم کی کو ئی فضا ئی کا روائی نہیں کی گئی اور اس با ت کی تصد یق وہ سٹیلا ئٹ سے حا صل کی جا نے والی تصا یر کے ذ ر یعے بھی کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ایک بے بنیا د خبر ہے جس کی اتحا دی افواج کی جا نب سے بھی غیر جا نبدارانہ شفاف تحقیقات کر وانے کا مطا لبہ کیا ہے۔دوسری جا نب اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنر ل بان کی مو ن نے عا م شہر یوں پر کی جا نے والی بمبا ری کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اسے انسا نی حقوق اور عا لمی قوا نین کی خلاف ورزی قرار دیا۔پیر کی صبح یمن میں شا دی کی تقریب پر ہو نے والی فضا ئی بمبا ری میں 131یمنی شہری جاں بحق ہو ئے جن میں بچوں اور خوا تین کی بڑی تعداد بھی شا مل تھی