منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک امن ممکن نہیں، ملا اختر منصور

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان طالبان ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا تک امن ممکن نہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ طالبان کا ماننا ہے کہ اگر ملک پر بیرونی تسلط نہ ہو تو افغان اپنے تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے ہی ڈھونڈ نکالیں گے، اگر کابل حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو وہ امریکا کے ساتھ اپنی سیکیورٹی ڈیل کو منسوخ کرے اور تمام غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکال دے۔ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک ملک میں امن نہیں ہوسکتا۔ملا اختر منصور کا کہنا تھا کہ طالبان کے دشمن ہمارے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لئے وہ براہ راست اور بالواسطہ طور پر من گھڑت اور جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔واضح رہے کہ ملا عمر کی موت کے اعلان کے بعد یہ پہلا عید کا پیغام ہے کہ نئے طالبان لیڈر کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

 مزید پڑھئے:اہم ترین اعلان،خودبھی پڑھیں اوردوسروں کوبھی بھیجیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…