پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

610 کلو وزنی سعودی نوجوان نے دو سال میں 490 کلو وزن گھٹا لیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب (نیوز ڈیسک ) 2013 ءمیں دنیا کے وزنی ترین نوجوان کا اعزاز حاصل کرنے والے 17 سالہ سعودی نوجوان نے اپنے وزن میں قریباً 490 کلو کی کمی کر لی ہے جس کے بعد اس کا وزن 120 کلو رہ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق خالد الشیری کو 2013 ئ میں خوفناک حد تک وزن بڑھ جانے کے باعث کرین کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج شروع کر دیا گیا . خالد کا وزن اس وقت 610 کلو گرام تھا. تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد خالد کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 490 کلو گرام وزن کم کرنے کے بعد خالد کی حالت اب قدرے بہتر ہے جس کے باعث وہ بآسانی نقل و حرکت بھی کر سکتا ہے خالد کی میڈیکل ٹیم کے سر براہ ڈاکٹر احمد حکمی نے مزید بتایا کہ خالد کو جلد ہی اسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا. مرحوم شاہ عبد اللہ کے احکامات پر خالد کی گھر سے اسپتال منتقلی کے لیے امریکہ سے خصوصی کرین اور اسپتال کے لیے خصوصی بیڈ منگوایا گیا تھا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…