پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

احمد کی حمایت میں ٹویٹر پر مہم چلانے والی لڑکی سامنے آ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس (نیوز ڈیسک) امریکہ میں 14 سالہ احمد محمد کی حمایت کے لیے بنائے گئے ہیش ٹیگ بنانے والی لڑکی سامنے آ گئی۔ اس ہیش ٹیگ آئی سٹینڈ ود احمد کے ذریعے سات لاکھ سے زائد افراد نے ٹویٹر پر احمد محمد کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے 14 سالہ طالب علم احمد محمد کی گھر میں بنائی ہوئی گھڑی کو سکول لانے پر بم سمجھ کر انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس ہیش ٹیگ کا آغاز آمنہ جفاری نے کیا تھا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اگر ان کا نام جان ہوتا تو کہا جاتا وہ ذہین ترین بچہ ہے۔ لیکن کیونکہ ان کا نام احمد ہے اس لیے ان کو مشتبہ بنادیا گیا۔ ڈبل سٹینڈرڈز آئی سٹینڈ ود احمد۔ آرلنگٹن میں ٹیکساس یونیورسٹی کی 23 سالہ طالبہ آمنہ جفاری کو یہ جان کر صدمہ پہنچا تھا کہ ان کی ریاست میں اتنے کم عمر طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بی بی سی ٹرینڈنگ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ نو بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں اوران میں سے دو کی عمریں احمد کی عمر کے آس پاس ہیں اس لیے انھیں اس واقعے کا زیادہ شدت سے احساس ہوا۔ اس واقعے کے بارے میں ان کا پہلا ٹویٹ کے ری ٹویٹ ہونے کی تعداد 501 بار ہے جو کہ ٹویٹر پر ان کے کل فالوئرز کی تعداد سے دگنی ہے۔یو ٹی آے کے مسلمان طالبعلوں کی تنظیم، مسلم سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (ایم ایس اے) کی سابق صدر ہونے کی حیثیت سے اسلام مخالف جذبات اور مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کے موضوعات پر بات کرنا ان کے لیے نئی بات نہیں۔ وہ کہتی ہیں لوگوں کے ذہنوں میں مسلمانوں کے بارے میں غلط تصورات موجود ہیں۔ میرے (ایم ایس اے) جانے کی وجہ یہی تھی کے میں اپنے ہم خیال لوگوں سے ملنا چاہتی تھی۔وہ ہیش ٹیگ کے ذریعے نسلی تعصب کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتی تھیں اور ا±س وقت انھیں خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا جب انھوں نے دیکھا کہ احمد کی حمایت میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی آگے آئے ہیں۔ جفاری کہتی ہیں ’مجھے ایسامحسوس ہو جیسے ا±ن لفظوں میں اتنی طاقت تھی کہ وہ نہ صرف احمد بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی تھے جن کو مذہبی بنیادوں پر، ان کی نسل یا نام کے باعث امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہو۔جفاری حیران ہیں کہ ان کا بنایا ہوا ہیش ٹیگ اتنی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔وہ کہتی ہیں ’میرا خیال تھا کہ یہ ہیش ٹیگ صرف ڈیلس میں مقامی سطح پر ہی استعمال ہوگا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنا مقبول ہوجائے گا۔ دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ یوں کھڑے دیکھنا نہایت متاثر کن ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…