اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

21ویں صدی میں دنیا میں اسلحہ کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)…21ویں صدی میں دنیا میں اسلحہ کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا ،گزشتہ 15برسوں کے دوران 85ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت ہوئے جبکہ 20ویں صدی میں یہ فروخت 28ارب ڈالر رہی۔
روس کی سرکاری کمپنی روس اوبورون ایکسپورٹ کے نائب سربراہ سر گئی گوروے سلاوسکی نے بین الاقوامی نمائش رشیا آرمز ایکسپو 2015ء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 15برسوں کے دوران عالمی منڈی میں اسلحہ کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ جاری ہے ۔سرگئی گورے کے مطابق گزشتہ 15برسوں کے دوران 85ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت ہوئے جبکہ 20ویں صدی میں یہ فروخت 28ارب ڈالر رہی ۔انہوں نے کہاکہ اسلحہ کی فروخت میں تیزی کیساتھ اضافے کی کئی وجوہات ہیںجن میں سب سے بڑی وجہ مختلف ممالک میں کشیدگی اور دہشتگردی کے خلاف جنگی آپریشنز ہیں۔اس کے علاوہ بعض ممالک کی افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیے جانے کا وقت آگیاہے ۔
مزید برآں بعض ممالک دفاعی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے علاقائی سطح پر اپنی لیڈر شپ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ12ستمبر تک جاری رہنے والی رشیا آرمز ایکسپو 2015ء کی بین الاقوامی نمائش میں 160کمپنیاں اور23ممالک حصہ لے رہے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…