ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تین بھارتی فوجی افسران نے فیس بک پر فحش گفتگو کے عوض حساس معلومات فراہم کردیں

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج میں جہاں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں اور حال ہی میں 3 فوجی افسران فیس بک پر فحش اور نازیباگفتگو کرتے ہوئے پکڑے گئے.بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی کی خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جینس 3 فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بک پر ایک خاتون کے ساتھ نازیبا اور غیر اخلاقی گفتگو کے تبادلے کے دوران حساس فوجی راز افشا کئے، زیر تفتیش تینوں افسران بھارتی فوج میں کرنل، میجر اور لیفٹننٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افسران نے اپنے ڈیوٹی اوقات میں مبینہ طور پر ایک غیر ملکی خاتون ایجنٹ کے سامنے نہ صرف اپنی شناخت ظاہر کی بلکہ اسے بھارتی یونٹوں کی تعیناتی کے مقامات سے بھی آگاہ کیا،فوجی افسران سے گفتگو کرنے والی مشکوک خاتون بھارتی فوج کیرجمنٹس اور آرمی بریگیڈز کے نام بھی معلوم کرتی رہی،اس دوران انہوں نے خاتون کو اسٹرائیک کور کے آرمرڈ بریگیڈ کے حوالے سے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی جی ایچ کیو کی جانب سے ایک وارننگ لیٹر جاری کیا گیا جس میں تمام فوجی افسروں اور اہلکاروں کو سوشل ویب سائٹس پر گفتگو کے دوران محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ زیر تفتیش افسران کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…