بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن کے بیٹے کے آڈیو پیغام نے امریکا اور یورپی ممالک میں ہلچل مچا دی

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (لندن) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے آڈیو پیغام نے امریکا سمیت برطانیہ اور فرانس کے ایوانوں میں ہلچل مچادی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق القاعدہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جنگجوو¿ں کو ہدایت کی کہ وہ واشنگٹن لندن اور پیرس میں حملوں کے لئے تیاررہیں۔ آڈیو پیغام میں سنا جاسکتا ہے کہ 23 سالہ حمزہ بن لادن القاعدہ جنگجووں کو ہدایت کررہے ہیں کہ وہ 11 ستمبر کے حملوں کی طرز پر واشنگٹن، لندن، پیرس اور تل ابیب پر دھماکوں کےلئے تیاررہیں جب کہ انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ کابل، غزہ اور بغداد سے جنگ کا رخ لندن، پیرس اور واشنگٹن کی جانب موڑیں۔واضح رہے کہ حمزہ بن لادن شروع سے ہی اپنے والد اسامہ بن لادن کے ساتھ رہے ہیں اور القاعدہ کے قیام کے وقت بھی وہ اپنے والد کے ساتھ ساتھ ہی تھے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ القاعدہ کی لیڈرشپ انہیں تنظیم کا سربراہ بنانے پرغورکررہی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…