جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گرداس پور حملہ، بھارتی وزیر داخلہ نے نیا شوشا چھوڑ دیا

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوزڈیسک) بھارت پاکستان کے خلاف بلیم گیم سے باز نہ آیا ۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیا سبھا کے اجلاس میں اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ پہلے دلیل دی گئی کہ حملہ آور کشمیر سے بھارت میں داخل ہوئے پھر سننے میں آیا کہ حملہ آور شکر کڑھ سے بھارت میں داخل ہوئے اور ان کے پاس چینی اسلحہ سمیت جی پی ایس آلات بھی موجود تھے۔ اب بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان جی پی ایس آلات کے ڈیٹا سے یہ اندازہ لگا لیا کہ حملہ آور دریائے راوی کے ذریعے گورداس پور کے علاقے تاش میں داخل ہوئے جہاں سے انہوں نے علاقے سے بے خبر ہوتے ہوئے بھی پانچ جگہ پر بم نصب کئے اور پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہو گئے۔ بھارتی حکام اور میڈیا کی بے سروپا باتوں پر سمجھ نہیں آتی کہ انسان ہنسے یا روئے۔ اپنی بھونڈی حرکتوں کے باعث بھارتی حکام اور میڈیا اکثر و بیشتر جگ ہنسائی کا باعث بنتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے سمندر میں پاکستانی کشتی اڑانے کا دعویٰ کیا بعد میں جب بیچ چوراہے میں ہنڈیا پھوٹی تو بغلیں جھانکنے لگے۔ پھر ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دے دیا جس پر غیروں کے ساتھ خود بھارتی بھی خوب ہنسے۔ پچھلے دنوں پاکستانی حدود میں بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا گیا۔ ٹھوس ثبوت سامنے آئے تو انڈیا منہ چھپانے لگا۔ بھارت کی پاکستان سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بھارتی حکام اپنے گریبان میں جھانکیں تو ہو سکتا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس اور مالیگاؤں حملوں کی طرح پولیس سٹیشن حملے میں ان کے اپنی ہی شدت پسند سامنے آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…