اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں شدت پسندتنظیم بوکو حرام نے شمال مغربی علاقے میں گزشتہ رات150افراد کو ہلاک کر دیا۔ شدت پسندوں نے بورنوں کے علاقے میں نہتے لوگوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔حملہ آوروں نے گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی نہ چھوڑا اور درجنوں خواتین اور بچوں کو بیدردی سے ذبح کر ڈالا۔ 50 سے زائد شدت پسندوں نے کوکاوا گاﺅں پر حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے گھروں کو آگ لگا دی جس سے درجنوں افراد جھلس گئے۔دہشت گردوں نے سب سے پہلے مختلف مسجدوں میں افطار کے بعد نمازیوں کو نشانہ بنایا۔دہشت گردوں نے لاشوں کو آگ لگادی دہشت گردوں نے گھروں میں داخل گھس کر کھانا بنانے میں مشغول خواتین کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
مزیدپڑھیے:روزہ رکھنے سے دل کے امراض ،کینسرسے بچاجاسکتاہے،ماہرین
عینی شاہدین کے مطابق شدت پسند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔انھوں نے آس پاس کے 3 گاو¿ں میں قتل و غارت کیا۔