اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسجد الحرام میں معتمرین اور عازمین حج کو حرم کی حدود میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی۔ مسجد الحرام کی حدود میں وائی فائی کے ذریعے مفٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا مقصد نمازیوں اور ادارے کے درمیان آن لائن رابطوں میں بہتری ہے۔ ادارے کا عملہ مسجد میں موجود نمازیوں کو رہنمائی اور معلوماتی پیغامات بھیج سکے گا۔ معتمرین اور عازمین حج کو طواف کے دوران کعبہ کے گرد لگائے جانے والے چکر کی تعداد بھی بتائی جا سکے گی۔
مزیدپڑھیے:سانحہ صفورا میں ملوث اہم کردار منظر عام پر آگیا
اس کے علاوہ اعتکاف کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے چھ زبانوں میں نئی سہولت فراہم کر دی گئی۔ ہے جس میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، ترک اور فارسی شامل ہیں۔