میڈریڈ(نیوزڈیسک)افریقا سے آنے والی گرم ہواﺅں نے ٹھنڈے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ماہرین نے یورپ میں درجہ حرارت 40ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں پارہ 39 ڈگری تک جا پہنچا، گرمی سے پریشان لوگوں نے پارکوں اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے لوگ بھی گرمی سے بے حال رہے جہاں درجہ حرارت 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اتوار کو درجہ حرارت 40 تک جاسکتا ہے۔ لندن کے باسیوں کو جولائی کے پہلے دن ہی ماہ جولائی کی 9 سالہ تاریخ کا گرم ترین دن دیکھنا پڑا۔ درجہ حرارت 36 اعشاریہ 7 ریکارڈ کیا گیا حکام نے بچوں اور بوڑھوں کےلئے احتیاط کی وارننگ جاری کردی۔ جرمنی میں بھی رواں ہفتے درجہ حرارت 35 سے 39 ڈگری تک پہنچنے اور گرمی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کی گئی