پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مصر ، جزیرہ سینا میں داعش کا حملہ ، 17 فوجی اور ایک سو شدت پسند ہلاک

datetime 2  جولائی  2015 |

قا ہرہ(نیوزڈیسک)مصر کے جزیرہ نما سینا میں دولت اسلامیہ کے حملوں میں ایک سو شدت پسند اور 17 فوجی ہلاک ہو گئے ۔مصری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی سینا صوبے کے علاقے شیخ زوید میں شدت پسندوں نے پانچ سکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔مصر کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد سمیر نے بتایا کہ گزشتہ صبح درجنوں شدت پسندوں نے شیخ زوید کے علاقے میں چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم کے سینا میں ایک اتحادی نے انٹرنیٹ پر ایک بیان شائع کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 15 سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تین خودکش حملے کیے گئے۔دو سال قبل مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے شروع کی گئی شدت پسند کارروائیوں میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ان کارروائیوں میں اب تک 600 پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔اد±ھر دارالحکومت قاہرہ کے مغربی علاقے میں پولیس حکام کے مطابق کالعدم سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے ایک سابق رکنِ پارلیمان سمیت نو افراد ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد اخوان المسلمین کے رکن تھے اور یہ’ دہشت گردی‘ کی منصوبہ بندی کے لیے جمع ہوئے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا جبکہ اخوان المسلمین کا کہنا ہے کہ یہ افراد اس کمیٹی کا حصہ تھے جو حراست میں لیے جانے والے افراد اور جماعت کے ہلاک ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کی مدد کرتی ہے۔سکیورٹی اور فوجی حکام نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ کم از کم 30 فوجی ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں اور کئی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دو چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔العرش جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہسپتال میں 30 لاشیں لائی گئیں ہیں اور ان میں سے بعض فوجی وردی میں تھیں۔جھڑپوں کے دوران شیخ زوید کے رہائشی سلیمان السید نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ’ ہمیں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، جھڑپیں اس وقت جاری ہیں اور میں نے کچھ دیر پہلے پانچ ٹیوٹا جیپ دیکھی ہیں جس پر نقاب پوش مسلح افراد سوار تھے اور کالے جھنڈے لہرا رہے تھے۔واضح رہے کہ شمالی سینا میں گذشتہ اکتوبر میں العریش میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے اس علاقے میں ایمرجنسی اور کرفیو نافذ ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…