اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

شام میں ’دولت اسلامیہ‘ پر بمباری کی اجازت دی جائے ،سیکرٹری دفاع برطانیہ

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لند ن (نیوزڈیسک)برطانیہ کےسیکرٹری دفاع مائیکل فیلننے پارلیمنٹ سے شام میں دعش کو نشانہ بنانے کی اجازت مانگنے کا عندیہ دیدیا ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق برطانوی فضائیہ ستمبر سے عراق میں ’دولت اسلامیہ‘ کے اہداف پر بمباری کر رہی ہے لیکن وزیر دفاع اب پارلیمنٹ کو شام میں بھی ان کے اہداف کو نشانہ بنائے جانے پر غور کرنے کا کہیں گے۔وزیر دفاع پارلیمنٹ سے کہیں گے کہ ایسا کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے لیکن ایسا اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک ایوان نمائندگان اس کی اجازت نہ دے دیں۔وہ اس بات کا بھی عندیہ دیں گے کہ دہشت کارروائیاں جیسے کہ تیونس کے شہر سوس میں کی گئی کے پیچھے شام میں ’دولت اسلامیہ‘ کے ہونے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مقررہ اہداف پر بمباری کرنے کے لیے 2013 میں اجازت مانگی تھی لیکن ان کو اس میں ناکامی ہوئی تھی۔برطانوی پارلیمنٹ نے عراق میں شدت پسندوں کے اہداف پر بمباری کی اجازت پچھلے سال دی تھی۔ تاہم اس وقت پارلیمنٹ سے شام میں اہداف پر بمباری کے حوالے سے نہیں پوچھا گیا تھا۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ حکومت ایک بار پھر شام پر ووٹ میں شکست کھانے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ایسا صرف اس لیے کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ ان کو لیبر جماعت سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…