کابل(نیوزڈیسک)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک بار پھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے ، کسی نے بھی افغانستان میں آگ جلانے کی کوشش کی تو وہ خود اس آگ میں جل جائے گا، یہ سوچ نہیں رکھنی چاہئے کہ افغانستان ختم ہوجائےگا،افغانستان کامستقبل علاقائی ممالک کے تعاون پر منحصر ہے،افغانستان میں 10ممالک کے غیر ملکی جنگجو سرگرم ہیں، افغان میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین سو فیصد اسلامی ہےاور آئین کے مطابق ہر شخص کے حقوق کو یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ افغان خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں