جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میکسیکو کے اولڈ ہوم میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک)میکسیکو میں بزرگوں کی نگہداشت کے لئے قائم ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ میکسیکو کے سب سے بڑے شہر تیجوانا کے شمال مشرق میں موجود نرسنگ ہوم میں پیش آیا۔حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آتشزدگی کے وقت نرسنگ ہوم میں 44 افراد موجود تھے جن میں سے 16 جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس حوالے تحقیقات کررہے ہیں ،واقعے کے بعد نرسنگ ہوم کے بقیہ بزرگ افراد کوعارضی طور پر دوسرے سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل 2009 میں بھی ایک حکومتی نگرانی میں چلنے والے ڈے کیئر سینٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 49 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے جہاں حادثے کی وجہ ڈے کیئر سینٹر میں ناقص حفاظتی اقدامات بتائے گئے تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…