جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس پر پابندیاں،امریکہ کا اعلان

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روس پر پابندیاں،امریکہ کا اعلان-امریکی وزیردفاع ایش کارٹرکا کہنا ہے کہ روس سے دشمنی نہیں چاہتے لیکن اپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع ایش کارٹرکا کہنا تھا کہ امریکا روس سے نہ کوئی دشمنی چاہتا ہے اورنہ ہی کسی بھی قسم کا تنازع کھڑا کرنا چاہتا ہے لیکن امریکا ضرورت پڑنے پر اپنا دفاع ضرورکرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مغربی ممالک کو روس سے جو خطرات لاحق ہیں ان میں یوکرین کا معاملہ اس کا صرف ایک پہلو ہے۔امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ روس پرعائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ماسکو حکومت کی یوکرین میں جارحیت پرقابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور جب تک یوکرین میں روسی مداخلت کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا یہ پابندیاں برقراررکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ماسکو کو یہ واضح کردیا گیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح کسی بھی ریاست کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…