پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

امریکی خاتون اوّل کا شوہر کو ویٹ لفٹنگ، باکسنگ کے ذریعے جواب

datetime 21  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی خاتون اوّل میشل اوبا ما نے اپنے شو ہر نا مدا ر باراک اوبا ما کے چیلنچ کا عملی جواب دے کر انہیں لا جواب کر دیا ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ”ٹیوٹر” پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تو ساتھ ہی ایک ویڈیو فوٹیج بھی پوسٹ کردی جس میں اپنی اہلیہ کو چیلنج کیا کہ وہ مشہور باکسرمحمد علی کلے کی طرح باکسنگ اور ویٹ لفنٹک کا مظاہرہ کرے، تتلی کی طرح اڑے اور شہد کی مکھی کی طرح ڈنگ مار کردکھائے”۔اوباما اور ان کی اہلیہ کے درمیان ورزش کے لیے ایک دوسرے کو ہدایات دینے کا سلسلہ پچھلے سال اس وقت شروع ہوا جب صدر اوباما کی ایک ویڈیو فوٹیج منظرعام پرآئی۔ اس فوٹیج میں صدراوباما اور ان کے نائب جون بائیڈن کو وائیٹ ہاﺅس کےکوریڈور میں چہل قدمی کرتے اور ورزش کرتے دکھایا گیا۔ صدر اور نائب صدر کی اس فوٹیج سے بھی بہت پہلے میشل اوباما بچوں میں موٹاپے کی روک تھام اور صحت مند رہنے کے لیے “Lets me Move” کے عنوان سے ایک مہم شروع کرچکی تھیں۔ انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے شوہرکو بھی رضاکارانہ طورپر اس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔حال ہی میں صدر اوباما کی جانب سے خاتون اول کی اس مہم کے پانچ سال پورے ہونے پر ا±نہیں مبارک باد بھی پیش کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس مہم کی خاطر پانچ اقسام کی ورزش کرچکے ہیں۔ ورزش میں وہ باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ بھی کرتے رہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو “اب آپ اس بارے میں کیا کریں گی” کے الفاظ میں چیلنج کیا۔ اس کے چند ہی روز بعد ایک دوسری فوٹیج منظرعام پرآئی جس میں میشل اوباما کا جواب تھا۔

مزید پڑھیے:سانپ انڈے دیتے ہیں یا بچے؟

یہ جواب الفاظ کے بجائے عملی تھا جس میں انہوں نے محمد علی کلے ہی کی طرح باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، رسی پھلانگنے، جاگنگ اور اچھل کود کا مظاہرہ کیا تھا۔امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی صدر باراک اوبامااور میشل اوباما کے درمیان ورزش کے حوالے سے ہونے والے مقابلے کو کافی اہمیت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ مقابلہ دراصل میشل اوباما کی صحت اور “فٹنس” سے متعلق جاری مہم کو عوام الناس تک پہنچانے کا حصہ ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…