جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطر غیرملکی مزدوروں کے لیے حالات بہتر بنانے میں ناکام رہا ، ایمنٹسی

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ قطر میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدوروں کے حالات میں نہ ہونے کے برابر بہتری ہوئی ہے اور قطر ان کے حقوق کا خیال رکھنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔قطر سنہ 2022 میں منعقد ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں کا میزبان ہے اور وہاں اس سلسلے میں جاری تیاریوں کے دوران غیر ملکی کارکنوں کے حالاتِ کار اور رہائش کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔ان تیاریوں کے آغاز کے چھ ماہ کے اندر اندر ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے خبردار کر دیا تھا کہ قطر غیر ملکی مزدوروں کا استحصال روکنے میں ناکام ہو رہا ہے۔اس پر قطری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے والی ایمنٹسی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کچھ شعبہ جات میں حالات تھوڑا بہت بہتر ہوئے ہیں جبکہ کچھ میں اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔قطری حکام کا کہنا ہے کہ سالِ رواں کے آخر تک اہم تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ایمنسٹی کی یہ تازہ رپورٹ ایسے موقع پر آئی ہے جب ورلڈ کپ 2022 کے دو بڑے سپانسر اداروں کوکاکولا اور ویزا نے بھی کارکنوں کے حقوق کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیںقطر میں اس وقت 15 لاکھ غیرملکی کارکن موجود ہیں جن میں سے بیشتر ان تعمیراتی سرگرمیوں کا حصہ ہیں جو ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر نے گذشتہ برس اس قانون کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے تحت غیر ملکی مزدور ایک ہی آجر کے ساتھ بندھے رہنے پر مجبور ہیں اور انھیں ملک سے واپس جانے کے لیے بھی اس کمپنی کی اجازت درکار ہوتی ہے جو انھیں قطر لائی تھی۔حقوقِ انسانی کی تنظیم کے مطابق یہ وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہو سکا ہے تاہم صرف ایک تبدیلی جو لائی گئی ہے وہ تنخواہوں کے تحفظ کا نظام ہے جو یقینی بناتا ہے کہ ملازمین کو باقاعدگی سے تنخواہ ملے تاہم اس کے نفاذ میں بھی سستی دکھائی جا رہی ہے۔رپورٹ میں ایک غیر ملکی کارکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس نے ایمنٹسی کو بتایا کہ اسے قطر آئے پانچ ماہ ہونے کو ہیں مگر اسے تنخواہ نہیں ملی۔اس کارکن کا کہنا تھا کہ ’میں کام کر کے اپنے اہلِ خانہ کے لیے رقم کمانا چاہتا ہوں لیکن اپنے کفیل کی وجہ سے میں نوکری تبدیل بھی نہیں کر سکتا۔‘خلیجی ممالک میں کارکنوں کے حقوق پر تحقیق کرنے والے ایمنسٹی کے محقق مصطفیٰ قادری کے مطابق ’قطر غیر ملکی مزدوروں کا خیال رکھنے میں ناکام رہا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’فوری اقدامات نہ کیے گئے تو قطر کی جانب سے گذشتہ برس کیے گئے وعدوں کی ناکامی اور انھیں 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ نہ دھونے کی ایک کوشش قرار دیے جانے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔‘ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں فٹبال کی نگران تنظیم فیفا سے بھی کہا ہے کہ یہ ’واضح طور پر اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قطر پر مزید اقدامات کرنے کے لیے دباو¿ ڈالے۔تاہم قطر کے وزیرِ محنت ڈاکٹر عبداللہ الکلافی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ورلڈ کپ کو تبدیلی کے موقع کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور انھیں بڑی حد تک یقین ہے کہ مزدوروں کے بارے میں قوانین میں رواں برس کے آخر تک ترامیم ہو جائیں گی۔ایک اندازے کے مطابق قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کی جانے والی تعمیرات پر دو سو ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی وجہ سے ریاست بھر میں جاری تعمیراتی منصوبوں میں تیزی آ گئی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…