پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

داﺅد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات نہیں ، بھارتی وزارت داخلہ

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی وزارت داخلہ نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ ان کے پاس ممبئی میں جرائم کی دنیا کے سابق سرغنہ داو د ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات نہیں ۔ جب تک اس بارے میں پتہ نہیں چلتا انھیں واپس لانے کی کارروائی شروع نہیں کی جا سکتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس ایک طویل عرصے سے داو د ابراہیم کو تلاش کر رہی ہے۔وہ 1993 میں ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے۔داو د ابراہیم کی حوالگی کے معاملے پر وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہری بھائی چوہدری نے منگل کو لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ داو د کے بارے میں حکومت کے پاس معلومات نہیں اور ان کا پتہ چلتے ہی حوالگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ان کے خلاف ایک خصوصی نوٹس جاری کیا ہے اس شخص کے ٹھکانے کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے، جیسے ہی پتہ چلے گا، اسے بھارت لانے کی کارروائی شروع کی جائےگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…