پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عراق میں کشت وخون جاری،اپریل میں 2500 شہری ہلاک

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عراق میں عالمی اوباشوں کی جانب سے جمہوریت اوربنیادی حقوق کی آڑ میں بھڑکائی ہوئی آگ روز مرہ کی بنیاد پر نہتے شہریوں کی جانیں لے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں عراق میں ہونے والے کشت وخون کے نتیجے میں 2500 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی یان کوبیش نے بغداد میں ایک پریس بیان میں بتایا کہ کوئی دن ایسا نہیں گذرتا جس میں بے گناہ عراقی شہری بم دھماکوں، فائرنگ اور بمباری میں نہ مارے جاتے ہوں۔ عراق کے مختلف صوبوں میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جاتے ہیں۔یو این مندوب کا کہنا تھا کہ شورش زدہ علاقوں سے ہلاکتوں کی جو تعداد موصول ہو رہی ہے وہ حتمی نہیں۔ بالخصوص الانبار گورنری میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے جانے والے عام شہریوں کی حقیقی تعداد کا کسی کو علم نہیں ہے۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے بغداد میں قائم ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اپریل میں پرتشدد واقعات میں 2538 عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے حملوں میں مارے جانے والے 812 شہریوں کی شناخت کی گئی جبکہ 1726 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ جانی نقصان بغداد گورنری میں ہوا جہاں 1165 شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے بعد صوبہ دیالی، کرکوک، صلاح الدین، نینویٰ اور الانبار کا نام آتا ہے جہاں بہ کثرت پرتشدد واقعات پیش آئے۔بغداد گونری میں اپریل کے دوران 601 شہری جاں بحق ہوئے۔ دیالی میں 88 ہلاک اور 513 زخمی، کرکوک میں 21 ہلاک 249 زخمی، فلوجہ میں 67 ہلاک اور 264 ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…