پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب، شاہ سلمان نے شاہی امور کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک خصوصی فرمان کے تحت شاہی امور کے سربراہ محمد الطبیشی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ خالد العباد کو شاہی امور کا نیا نگران مقرر کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق محمد الطبیشی کوحال ہی میں مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ایک فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی بناء پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ان کی جگہ خالد العباد کو شاہی مراسم کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ خالد العباد مکہ مکرمہ میں سنہ 1959ءمیں پیدا ہوئے۔ سنہ 1982ء میں انہوں نے شاہ سعود یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجوایشن کی۔العباد سنہ 1986ءمیں شاہی مراسم کے شعبے سے منسلک ہوئے اور 2007ء تک شاہی مراسم کے شعبے کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کام کیا۔

مزید پڑھئے:سعودی عرب، ایک سے زائد شادیاں دل کا مریض بنا سکتی ہیں

سنہ 2007ء سے 2011ءتک شاہی امور کے ڈپٹی انچارج رہے۔سنہ 2011ء سے 2014ءتک شاہی دیوان کے مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پچھلے ایک سال سے وہ ولی عہد کے دفتر میں شاہی امور کے شعبے کے سربراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…